Wednesday, 13 November 2013

آپ کے خط حکیم صاحب کا جواب

پہلے ان ہدایات کوغور سے پڑھیں: ان صفحات میں امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا ۔ آپ اپنا نام پتہ فرضی لکھ سکتے ہیں ۔ توجہ طلب امور یہ ھے کہ مسلئہ مکمل اور تفصیل سے لکھیں ۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ 


گلے کے امراض ( عالیہ جبین،خانیوال)
حکیم صاحب!عرصہ سالہا سال سے میرے گلے میں کیرا رہتا ہے۔باربار تھوکنا اور کھانسنا پڑتا ہے۔سردیوں میں ٹھنڈ ی چیز کھانے سے مرض بڑھ جاتا ہے ۔اس کی ابتداءکچھ اس طرح ہوئی کہ مجھے ایام کے دوران ایک شادی میں جانا ہوا۔وہاں ہر قسم کی خوراک اور غذا کو بغیر احتیاط سے استعمال کیا۔بالکل توجہ نہیں کی۔ کئی دن تک یہ بے احتیاطی چلتی رہی۔پھر بھی میں نے پرواہ نہ کی۔ آخر کا ر میرے مخصوص ایام ڈسٹرب ہونا شروع ہو ئے اور پھر یہ نزلہ شروع ہوا جو کہ کیرا بن گیا۔اب میں کسی محفل یا کسی کے گھر نہیں جاسکتی کیونکہ باربار تھوکنا معیوب اور برا لگتا ہے۔ اس کے لئے الرجی ٹیسٹ بھی کرائے ہیں۔لیکن افاقہ نہیں ہوا۔وقتی طورپر الرجی کی ادویات کھانے سے فائدہ ہو جاتا ہے ۔لیکن پھر ویسے ہی طبیعت ہوجاتی ہے ۔میری ایک ملنے والی نے آپ سے علاج کرایا ۔انہیں بہت فائدہ ہوا لہٰذا میرے لئے کوئی دوا تجویزکریں۔
جواب:۔ سب سے پہلے تو آپ غذائی بے احتیاطی چھوڑ دیں اور خاص طور پر کھٹی، ٹھنڈی اور بادی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔مندرجہذیل نسخہ مکمل توجہ اور دھیان سے کچھ عرصہ استعمال کریں اور چارٹ سے غذا نمبر 2 استعمال کریں
ھوالشافی:۔ کلونجی باریک کر کے رکھیں۔اطریفل اسطخدوس ایک چمچہ چھوٹا چائے والا گرم پانی کے کپ میں گھول کر اس میں ایک چوتھائی چمچہ کلونجی ڈال کر حل کر کے پی لیں۔اور اوپر سے کوئی ٹھنڈا پانی یا ٹھنڈی غذا ہرگز ہر گز استعمال نہ کریں۔اس طرح صبح و شام کھانے سے قبل استعمال کریں۔انشاءاللہ مکمل فائدہ ہو گا۔

گرتے بال (ریحانہ کوثر، کراچی)
میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بال بہت زیادہ جھڑ رہے ہیں حالانکہ پہلے میرے بال گھنے تھے اور اب یہ حال ہے کہ سر دھوتے وقت بھی بہت زیادہ گرتے ہیں اور باقی کسر بالوں میں کنگھی کرتے وقت پوری ہو جاتی ہے۔حکیم صاحب! آپ سے گزارش ہے کہ مجھے اچھا سا نسخہ بھی بتائیں تا کہ اس سے بال گرنا بند ہو جائیں اور اس کے ساتھ ہی کسی شیمپو کے بارے میں بھی بتائیں جو جڑی بوٹیوں سے بنا ہوا ہو۔
جواب:۔ محترم بہن!ان تمام قسم کے شیمپو کی وجہ سے خواتین کے بال برباد ہوگئے ہیں۔لیکن نئے نئے اشتہارات کی وجہ سے خواتین شیمپو لینے پر مجبور ہو جاتی ہیں حالانکہ یہ سرا سر نقصان اور دھوکا ہے۔آپ ایسا کریں ریٹھا آملہ اور بالچھڑ اور مہندی کے پتے ہر ایک 50گرام لے کر 5کلو پانی میں ہلکا کوٹ کر بھگو دیں اور اس پانی کو 1/2گھنٹہ ابالیں اور پھر رکھیں روزانہ اسی پانی سے سر دھوئیں۔ شیمپو صابن قطعی استعمال نہ کریں۔ مستقل استعمال کریں۔ بالوں کے تمام امراض کے لئے لا جواب نسخہ ہے اور اگر روزانہ دن میں 3بار ناف میں کوئی ساتیل لگائیں تو نفع دوگنا ہو جائے گا۔غذا نمبر 5 استعمال کریں ۔

ٹانگوں کی تکلیف (س۔ر)
میرا بھائی جس کی عمر 21سال ہے۔ایک سال پہلے اچانک ٹانگوں کی تکلیف میں مبتلا ہو گیا ہے۔پہلے ٹیسٹ ٹھیک نکلے۔ ڈاکٹر نے کہا پانی ہے، کسی نے کہا جادو ہے۔ فالج کو قابو کرایا۔ہم نے کافی وظیفے کئے ،کچھ بہتر ہو گیا۔ گھٹنوں سے پانی بھی نکلا۔ اب پھر تکلیف میں ہے گھٹنوں کی وجہ سے ٹانگوں کی جلد بھی خراب ہے جس سے پانی رستا ہے اور جم جاتا ہے ۔اب کوئی کہتا ہے کہ بچے پر جادو نہیں ہے لیکن گھر پر ابھی بھی ہے۔ گھر میں بہت پریشانی ہے امی ابو نماز روزہ بھی کرتے ہیں۔براہ کرم کوئی بہترین طبی و روحانی مشورہ دیں کہ میرا بھائی مکمل صحت یاب ہو جائے۔
جواب:۔ آپ اپنے بھائی کا روحانی اور طبی علاج دونوں کریں۔معجون عشبہ اطریفل منڈی، اطریفل اسطخدوس، او ر مرہم خارش۔یہ ادویات لے کر اوپر لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق 2ماہ کم از کم مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔اس کا مسئلہ دراصل خون کے فساد اور خرابی کا ہے اور غذائی بے اعتدالی بھی اس میں بڑا اثر رکھتی ہے۔لہٰذا غذا کا خیال رکھیں۔ مصالحہ دار اور تلی ہوئی گرم چیزوں سے مکمل پرہیز کریںاور چارٹ سے غذ ا نمبر5,6 ضرور استعمال کریں۔

دانتوں سے خون آنا (محمد ربیع العالم ۔۔ لاہور)
میں ایک صحت مند 23 سالہ جوان ہو ں۔ میرے اور میری ہمشیرہ کے دانتو ںسے خون آتاہے۔ دانتو ں میں کوئی تکلیف نہیں ہے۔ نہ ہی ٹھنڈا گرم لگتا ہے۔ بس صرف خون آتاہے۔ حتیٰ کہ دانتو ں کی جڑوں میں زبان لگ جائے تب بھی خون جا ری ہو جا تا ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں جس قدر ملکی غیر ملکی ٹوتھ پیسٹ دستیا ب ہیں، تمام استعمال کر کے دیکھ لئے ہیں کو ئی فرق ہی نہیں پڑتا۔
جوا ب: ۔ دانتو ں میں ہر غذا کے بعد فلا س کریں اس غر ض کے لیے ریشم سے تیار کئے ہوئے مومی فلا س بازار میں ملکی و غیر ملکی دستیا ب ہیں۔ کو ئی بھی پیسٹ جس میں فلو رائڈ ہو (کیو نکہ اصل چیز صر ف فلورائڈ ہے ) بالکل نرم معیاری برش سے کریں۔ پندرہ بیس دن کے بعد بر ش بدل دیا کریں۔ ہر نماز کے لئے مسواک ضروری ہے۔ مگر روزانہ مسوا ک کا نیا برش بنا ئیں۔ سوتے وقت باریک پسا ہوا لا ہوری نمک انگلی سے ہلکے ہلکے دانتو ں میں ملیں اور پانچ سات منٹ کے بعد کلیا ں کر دیں۔ کسی پڑھے لکھے سمجھ دار طبیب کو نبض دکھا ئیں اور غذا کے بار ے میں بھی مشورہ کریں اور یہ سب سے زیادہ ضروری ہے۔ چار ٹ سے غذا نمبر 4 کو استعمال کریں۔

معدے میں گیس، تبخیر اور بادی (عظمت،ڈیرہ مراد۔وحیدہ بیگم،پتوکی)
حکیم صاحب! عرصہ دراز سے گیس، تبخیر اور بادی ہے۔کوئی بھی چیز کھالوں سینے میں جلن ہوتی ہے حتیٰ کہ اب تو کھانے کے نام سے خوف آتا ہے کیونکہ کھانا کھاتے ہی معدے اور سینے پر بوجھ شروع ہو جاتاہے۔کھٹے کھٹے ڈکار اور بد ہضمی شروع ہو جاتی ہے۔بعض اوقات قبض اور بعض اوقات دست شروع ہو جاتے ہیں۔اس بد ہضمی کی وجہ سے رات کی نیند مکمل اور پر سکون نہیں ہوتی۔کبھی کبھی ہاتھ پاﺅں میں پسینے اور جلن شروع ہو جاتی ہے۔ دل پر بوجھ محسوس ہوتا ہے۔پہلے پہل محسوس کیا کہ شاید دل کا مرض شروع ہو گیاہے۔لیکن چیک اپ کرایا ایسا نہیں تھا ۔اب کافی عرصے سے معدے کے علاج میں متوجہ ہوں لیکن فائدہ نہیں ہوا۔
جواب:۔ جب بھی معدے کامعض ہو تو اس کا بہترین علاج فاقہ ہے۔ بے شمار تجربات کے بعد یہ بات آخری ہے کہ معدہ امراض کا مجموعہ اس وقت بنتا ہے جب اسے بھر کر،پھر بھر یں ا و ر ایسی غذائیںاستعمال کریںجو ہم برداشت نہ کرسکتے ہو ں۔ محنت، مشقت اور پیدل چلنا بالکل ختم ہو چکا ہے ۔جسم بالکل سست اور کمزور ہو گئے ہیں ورنہ جسم کی اصل طاقت پیدل چلنے میں ہے۔ اس لئے آپ ایک تو مذکورہ تراکیب پر عمل کریں۔ پود ینہ اورلیموں کی چٹنی بنا کرمستقل اپنے ہر کھانے کے ساتھ استعما ل کیا کریں۔یہ چٹنی آپ کو کئی امراض سے نجات دے گی اور بے شمار بیماریوں سے بچائے گی۔ اجوائن دیسی۔ نوشادر۔ کالا نمک ہم وزن کوٹ پیس کر سفوف تیار کریں۔چوتھائی چمچ دن میں 3بار یا 2بار پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔معدے کے امراض کے لئے لاجواب تریاق ہے۔چارٹ سے غذا نمبر 6 اور 8 ضرور استعمال کریں۔



پیٹ میں کیڑے (ام عمیر۔۔۔نوشہرہ)
میرے بیٹے کی عمر 11سال ہے اس کے پیٹ میں کیڑے ہیں خون کی کمی کا شکار ہے، کمزور ہے، خوش خوراک نہیں ہے، گلا بھی خراب رہتا ہے۔ گلے میں خارش رہتی ہے۔آپ نسخہ تجویز کر دیں۔
جواب:۔ بہن سب سے پہلے تو بچے کو ایسا پانی پلائیں جس میں لوہا بجھا ہو۔ یعنی کو ئی لوہے کا ٹکڑا لے کر خوب آگ میں سرخ کر لیں پھر اسے پانی میں بجھا دیں اور پھر وہی پانی بوتلوں میں بھر کر محفوظ رکھیں۔ بچے کو یہی پانی پلائیں دوسرا آپ انجیر 3 عدد روزانہ بچے کو صبح نہار کھلائیں۔ انجیر ایک تو نبوی اعلاج ہے اور دوسرا پیٹ کے امراض اور کیڑوں کے لئے نہایت اکسیر ہے۔مزید روغن زیتون 1/2چمچہ صبح و شام استعمال کر یں یعنی کھانے کے بعد پلائیں ۔2ماہ یہ ترکیب کریں نہایت فائدہ ہو گا۔چارٹ سے غذا نمبر 3 ضرور استعمال کریں

جسمانی بیماریوںكا شافی علاج (طبی مشورے)
دماغی تھکاوٹ اور چہرے پر سوجن

میں ہروقت کیرا گرتا ہے۔ مسلسل گلا صاف کرنا پڑتا ہے۔ کھلی چیزوں سے بہت پرہیز کرنا پڑتا ہے۔ دو سال پہلے ناک کی ہڈی کا آپریشن ہوچکا ہے۔ ہاضمہ ٹھیک نہیں ہے۔ منہ میں پانی آتا ہے۔ کھانا ہضم نہیں ہوتا۔ کئی کئی دن بھوک نہیں لگتی۔ دل گھٹتا ہے‘ پیٹ میں رسولی تھی اس کا آپریشن ہوچکا ہے۔ سینے اور معدے میں جلن رہتی ہے۔ قبض شدید ہے‘ درد اور سوجن ہے‘ رنگ زرد ہوگیا ہے۔ ماہانہ نظام درہم برہم ہے۔ دماغ میں شدید تھکاوٹ اور دکھن رہتی ہے۔ چہرے پر سوجن ہے۔ (فرحانہ‘ راولپنڈی)
مشورہ: جگر کا مکمل معائنہ کروائیں۔ مکو سبز کا پانی پئیں اور بھجیا بنا کر کھائیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

سردرد کامریض

میری عمر 14 سال ہے۔ میں ساتویں جماعت کا طالب علم ہوں۔ میں سردرد کا مریض ہوں۔ سر کے دائیں حصے میں درد رہتا ہے۔ یہ درد آدھے سر میں ہوتا ہے۔ دھندلا دکھائی دیتا ہے۔ آنکھوں سے پانی جاری ہوجاتا ہے۔ (فیصل ‘کراچی)
مشورہ: نظر کمزور ہے تو عینک بنوائیں۔ اطریفل اسطوخودوس چھ گرام سوتے وقت کھائیں۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔

اب میرا مسئلہ بھی حل کریں

آپ کے کالم میں سرس کے بیجوں کے استعمال کا مشورہ میری امی نے پڑھا تو انہوں نے اس پر عمل کیا۔ وہ اب ٹھیک ہیں۔ اب میرا مسئلہ بھی حل کریں۔ کان‘ ناک بند رہتے ہیں۔ پیلے گہرے رنگ کا مواد نکلتا ہے۔ دوسرے دن مجھے ان ہیلر لینا پڑتا ہے۔ پڑھنا لکھنا دوبھر ہوگیا ہے۔ سر کے بال بھی گرگئے ہیں اور سفید بال الگ ہورہے ہیں۔ (صائمہ‘ لاہور)
مشورہ: اسطوخودوس باریک پیس کر ایک ماشہ کشتہ مرجان ایک رتی خالص شہد ایک چائے کی چمچی اطریفل اسطوخودوس چھ گرام میں ملا کر سوتے وقت کھالیا کریں۔ اصلی عمدہ بنا ہوا خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا جو کسی دیانتدار طبیب نے خود تیار کیا ہو آدھی چائے کی چمچی صبح و شام کھائیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

گیس اور قبض

سال عمر ہے۔ پیٹ میں اس قدر گیس ہے کہ ہر وقت پانی کی طرح گڑگڑاہٹ رہتی ہے‘ قبض بھی ہے۔ غذا ہضم نہیں ہوتی۔ (سبین‘ پشاور)
مشورہ: حب حلتیت دو دو عدد صبح و شام کھائیں۔ سوتے وقت نمک سلیمانی تین گرام پھانک لیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

ہڈیاں نظر آتی ہیں

میری عمر سترہ اٹھارہ سال ہے۔ درمیانہ قد ہے مگر چوڑائی میں میرا جسم کم ہے اور دبلا پتلا ہے۔ جسم میں ہڈیاں صاف نظر آتی ہیں۔ دوستوں اور رشتے داروں کے سامنے جاتے ہوئے شرم آتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے جسم پر گوشت چڑھے اور میرا جسم بھرا بھرا ہو۔ (عاصم‘ خانیوال)
مشورہ: آپ خالص دیسی گھی مکھن‘ دودھ بقدر ہضم روزانہ پابندی سے استعمال کریں۔ مرچ مصالحوں اور کھٹائیوں سے پرہیز کریں۔ دوپہر کو غذا کے بعد پابندی سے آرام کریں۔ آم کے موسم میں روزانہ خوب آم کھائیں مگر ہضم کے مطابق۔ آم کھا کر سوجائیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

جسم پر خشکی ہی خشکی

میرے پورے جسم پر خشکی ہے۔ یہ صرف سردیوں میں ہی نہیں بلکہ گرمیوںمیں بھی رہتی ہے۔ سردیوں میں البتہ زیادہ ہوتی ہے۔ خاص کر نہانے یا ہاتھ منہ دھونے کے بعد پورا جسم سفید ہوجاتا ہے۔ منہ اکڑ جاتا ہے۔ ہاتھ پاؤں‘ چہرہ‘ بازو غرض یہ کہ تمام جسم پر خشکی ہی خشکی ہے۔ اگر دھوپ میں جاؤں تو سوئیاں چبھتی ہیں۔(سلمان‘ راولپنڈی)
مشورہ: صبح ناشتے میں بادام مکھن خالص کھائیں۔ جسم پر گلیسرین اور لیموں کا عرق ہموزن ملا کر مالش کریں خیال رہے گلیسرین دیکھ بھال کر خریدیں۔ لوگ گلیسرین کی جگہ چینی کا شیرہ اور لیکوئڈ وکٹوز وغیرہ شیشیوں میں بھر کر بیچتے ہیں جس کے جسم پر ملنے کے نقصانات واضح ہیں۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔

ہرگز وہ دوا استعمال نہ کریں

میںدبلےپتلے جسم کامالک ہوں۔ ہمارے علاقے میں ایک افغانی آیا ہوا ہے وہ سب مریضوں کو ایک جیسی دوا دیتا ہے۔ پڑیا کے پانچ روپے لیتا ہے اور ہر ایک کو یہی پڑیا دیتا ہے اور سب کو آرام آجاتا ہے۔ بہت لوگ اس سے وہ نسخہ معلوم کرنا چاہتے ہیں مگر وہ بتاتا نہیں بس دوا دیتا ہے۔ مجھے بھی اس نے کہا ہے کہ میری یہ دوا کھاؤ ایک ماہ میں وزن بڑھ جائے گا۔ آپ مشورہ دیں کہ میں دوا لوں یا نہیں کیونکہ مجھے وہ حکیم معلوم نہیں ہوتا۔ (شہباز‘ بنوں)
مشورہ: آپ ہرگز وہ دوا استعمال نہ کریں بلکہ دوسروں کو بھی دوا استعمال کرنے سے روکیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

پیٹ میں درد

کافی عرصے سے پیٹ کی بیماری کی شکار ہوں۔ پیٹ میں درد رہتا ہے۔ پیٹ میں دائیں بائیں درد ہوتا ہے جو سوتے وقت بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے نیند نہیں آتی اور پیٹ میں ہوا بھری رہتی ہے۔ بار بار اجابت آتی ہے۔ (مریم‘ کوئٹہ)
مشورہ: سالم اسپغول ایک چائے کی چمچی ایک کپ پانی میں رات کو بھگودیں۔ صبح نہار منہ ذرا سی چینی ملا کر ہلا کر پی لیں۔ اسی طرح شام کو پی لیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

لرزا طاری ہونا

میرا دل ڈوبتا ہے‘ کچھ کھاؤں تو تکلیف بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ خاص طور پر ثقیل چیز کھانے سے بہت برا حال ہوتا ہے۔ جب تک کھانا ہضم نہ ہوجائے یہی حال رہتا ہے۔ دل بھی دھڑکتا ہے۔ شادی کو سات سال ہوئے ہیں۔ چار بچے ہیں۔ میں چل پھر زیادہ نہیں سکتی۔ دھوئیں اور دھول سے سانس رکتا ہے۔ پیشاب زیادہ اور سفید ہوتا ہے۔ کھنکھارنے پر کالا بلغم نکلتا ہے ڈر اور خوف محسوس ہوتا ہے۔ لرزا طاری ہوجاتا ہے۔ (رعنا‘ ملتان)
مشورہ: جوارش کمونی نوگرام غذا کے بعدکھائیں اوپر سے عرق سونف آدھی پیالی پئیں۔ صبح و شام دوا اکساب معتدل جواہر والی آدھی آدھی چمچی کھائیں۔ غذا میں بکرے کا شوربا روٹی کھائیں۔غذا نمبر3 استعمال کریں۔
بیماریوں نے گھیرا ہوا ہے

اٹھارہ سال کا ہوں اور بیماریوں نے گھیرا ہوا ہے۔ نظر تک کمزور ہوگئی ہے۔ بھول کی عادت ہوگئی ہے‘ سستی اور کاہلی کا شکار ہوں۔ ہاتھ پیروں میں کپکپاہٹ ہوتی ہے۔ (شیراز‘ راولپنڈی)
مشورہ: عمدہ اصلی بنا ہوا خمیرہ گاؤزبان عنبری جواہر والا آدھی آدھی چائے کی چمچی صبح و شام کھائیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

منہ سے خون آتا ہے

گلے میں درد رہتا ہے‘ کبھی کم ہوجاتا کبھی زیادہ۔ کبھی بالکل نہیں ہوتا۔ کچھ دنوں سے میرے منہ سے خون بھی آنے لگا تھا۔ صبح کے وقت تھوڑا تھوڑا خون آتا تھا۔ میں نے ڈاکٹروں سے کئی بار چیک کروایا تو انہوں نے کہا کوئی پرابلم نہیں ہے۔ سب نارمل ہے۔ ایک ڈاکٹر نے اب بتایا ہے کہ ٹانسلز میں جراثیم داخل ہوگئے ہیں۔ (افشین‘ لاہور)
مشورہ: ایک چمچی نمک ایک گلاس پانی میں جوش دیکر نیم گرم پانی سے غرغرے کریں۔ دن میں تین بار، سوتے وقت پانچ انجیر کھالیا کریں۔غذا نمبر3 استعمال کریں۔

کمزور ہوتا جارہا ہوں

میری عمر سولہ سترہ سال ہے‘ نویں جماعت کا طالب علم ہوں‘ پڑھائی میں بہت اچھا ہوں۔ مگر مجھے ایک بیماری لگ گئی ہے وہ یہ ہے کہ پیشاب میں قطرے آتے ہیں جب رات کو سو کر اٹھتا ہوں تو قطرے زیادہ آتے ہیں جب سے یہ بیماری لگی ہے میں بہت پریشان رہتا ہوں۔ اس لیے اب پڑھائی میں بھی دل نہیں لگتا۔ نظر بھی کمزور ہورہی ہے اور خود بھی بہت کمزور ہوتا جارہا ہوں۔ (مبشر‘ بہاولپور)
مشورہ: یہ کوئی بیماری نہیں ہے۔ آپ غذا میں انڈا زیادہ مرچ اور گرم مصالحہ بند کردیں۔ اسپغول کی بھوسی ایک چائے کی چمچی ایک کپ پانی میں حل کرکے ذرا سی چینی ملا کر صبح و شام خالی پیٹ پی لیا کریں۔ ماحول کی تبدیلی بھی ضروری ہے۔ پانچوں وقت جماعت سے مسجد میں جاکر نماز پابندی سے پڑھیں۔ عبقری کی ویب سائیٹ سے حکیم صاحب کا درس ڈاؤن لوڈ کرکے سنیں ۔ سادہ ترجمہ والا قرآن شریف ترجمہ کے ساتھ روزانہ گھرمیں پڑھیں۔ امید ہے فائدہ ہوجائے گا یہی وقت ہے توجہ کا۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

پیشاب کی تکلیف

عرض یہ ہے کہ آپ کو تیسرا خط لکھ رہا ہوں مگر آپ نے دو خطوں کا تو جواب ہی نہیں دیا۔ آپ سے کوئی گلہ نہیں کررہا ہوں۔ آپ کا اس میں کوئی قصور نہیں ہے کیونکہ یہ ہے ہی پاکستان۔۔۔۔ مسئلہ یہ ہے کہ مجھے پیشاب کی تکلیف ہے۔ بہت زور لگانے سے پیشاب آتا ہے۔ (شفقت‘ بھکر)
مشورہ: بھائی اگر آپ کو جواب ملنے میں دیر ہوگئی ہے تو اس میں بیچارے پاکستان کا کیا قصور۔۔۔؟؟؟ آپ کو ہم پہلے بھی جواب دے چکے ہیں آپ کی نظر سے شاید نہیں گزرا۔ آپ عبقری مسلسل دیکھتے تو جواب مل جاتا۔ بہرکیف آپ اب جوارش زرعونی آدھی آدھی چائے کی چمچی صبح و شام کھالیا کریں۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔

سرمیں پسینہ

میرے سر میں شدید پسینہ آتا ہے جس کی وجہ سے سر گیلا ہوجتا ہے اور شدید الجھن ہوتی ہے اور اس وجہ سے میرے سر کے بال بھی گرگئے ہیں۔ میرے پاس پیسے بہت کم ہیں آپ مجھے اگست سے پہلے جواب دیں۔ (س۔ن‘ گجرات)
مشورہ: آپ آدھی چمچی سونف میں ایک چھوٹی الائچی کے دانے نکال کر ملا کر چبائیں۔ اس طرح دن میں تین بار کریں۔ غذا نمبر 1 استعمال کریں۔




Our Hot Products:

Product For Men:   پاور سیکس             
Details of  Power Sex  are  given blow :
  1. سرعت انزال ذکاوت حس جریان احتلام  کا مکمل علاج ۞ ۔ Timing Pills Erectile dysfunction (ED)۞
  2. ۞فوائد: جریان احتلام سرعت انزال کا خاتمہ کرکے امساک ،  قوت باہ کو قائم کرکے بہترین قدرتی امساک پیدا کرتا ہے۞ Natural sex like Teen age.
  3. پاور سیکس کورس ۞عضو خاس میں سخی پیدا کرتا ہے اور خوب قدرتی ذبر دست امساک پیدا کرکے جنسی لطف کا دورانیہ بڑھاتا ہے۞
  4. ۞  یہ دواء ذکاوت حس ۔ قلتِ انتشار یعنی کمزور شہوت،مایوس افراد کیلیےلاجواب اثر رکھتی ہے۔ مرد کو شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۞

  5. ۞نوٹ ؟ ہماری تمام ادویات خالص ہربل ہیں اور تمام مضر اثرات سے پاک ہیں   ناراض بیویاں پریشان شوہر۞ پاور سیکس کورس۞
  6.  ۞مادہ تولید کی کمی ختم کرتا ہے اور مادہ تولید میں جرثوموں کی افزائش بڑھاتا  اور پیدا کرتا ہے جرثوموں کی کمی ھو یا نہ ہونےکی وجہ سے جن مرد حضرات کے ہاں اولاد نہیں ہے اللہ کے فضل سے اولاد کے قابل بنا دیتا ہے۞
  7. ۞قیمت:2500 روپے۞     مکمل علاج کے لیے ایک ماہ سے تین ماہ استعمال کریں ۞

  8. قیمت ایک ماہ 2500 روپے
    قیمت   دو ماہ 5000 روپے
    قیمت تین ماہ 7500 روپے  
  9.  ابھی کال کریں 030063975006
  10. Top Sex Timing Tablets . Safe timing pills in Pakistan
Products for Ladies
Virgin Plus: برائے کنوارہ پن بحالی                            
Details of Vagina Virgin Tight are given blow :
  1.   علاج امراض نسواں
  2. کنورہ پن کی بحالی  ۔  رحم کا ڈھیلا پڑنا 
  3. Will Make You 'Feel Like a Virgin' 
  4. بندش ماہواری یا ماہواری کم آنا
  5. ماہواری نہ آنا ۔ یا وقت پر نہ آنا
  6. ورم رحم درد ، رحم کا ٹل جانا
  7. ماہواری کا زیادہ آنا ۔ 
  8. اٹھراء - بار بار اسقاط حمل ھونا
  9.  لیکوریا کا مکمل خاتمہ
  10. Top Vagina Virgin Tight pills in Pakistan ۔ You Can Tighten Your Vagina Naturally Without Vaginal Tightening Surgery
  11. After vaginal birth, the female organ becomes loose and/or stretched. The woman with loosen vagina loses her interest in any sexual activities and in addition, her male partner does not get satisfied since there will not be any deep penetration anymore. This leads to frustration and often in break-up the sexual relations. It can enhance pleasure for both the woman and the man by providing muscular strength and firmness to the female organ.
  12. قیمت:2500 روپے۞     مکمل علاج کے لیے ایک ماہ استعمال کریں
  13. قیمت ایک ماہ 2500 روپے